افغانستان میں زیادہ تر لوگ پشتو فلموں اور گانوں کو پسند کرتے ہیں،ماڈل نیلم گل

ہفتہ 13 ستمبر 2014 14:18

افغانستان میں زیادہ تر لوگ پشتو فلموں اور گانوں کو پسند کرتے ہیں،ماڈل نیلم گل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) افغانستان میں زیادہ تر لوگ پشتو فلموں اور گانوں کو پسند کرتے ہیں اور بھارتی اداکاروں کے مقابلے میں پاکستانی اداکار وہاں بہت زیادہ مقبول ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ و ماڈل نیلم گل نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت افغانستان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرامات کے علاوہ پوری دنیا میں مقبول پشتو زبان کی معروف گلوکارہ نغمہ اور معروف گلوکار و موسیقار ماسٹر علی حید ر کے گانوں پر ماڈلنگ کر رہی ہوں جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ بھارتی فلموں اور فنکاروں کو پسند کرتے ہیں جبکہ افغانستان پشتو اداکاروں کے پرستار بہت زیادہ ہیں اور وہاں پر پشتو فلمیں پسند کی جاتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 13/09/2014 - 14:18:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :