پروٹیز سے مقابلے میں 2 روز، علی ظفر کی پاکستان کو فتح کی پیشگی مبارک پر مداح حیران

بدھ 25 اکتوبر 2023 17:55

پروٹیز سے مقابلے میں 2 روز، علی ظفر کی پاکستان کو فتح کی پیشگی مبارک پر مداح حیران
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2023ء) گلوکار علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کے اگلے مقابلے سے قبل ہی قومی ٹیم کو فتح کی پیشگی مبارکباد دے دی۔ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم14 اکتوبر کو بھارت، 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پھر 23 اکتوبر کو افغانستان سے شکست کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے راستے دشوار کر چکی ہے، ایسے میں شائقین کرکٹ کی امیدیں اب پاکستان کے اگلے میچز میں فتح دیکھنے پر مرکوز ہیں ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پاکستان 27 اکتوبر کو اپنا اگلا میچ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا، اس میچ کے حوالے سے جہاں شائقین کرکٹ خوفزدہ ہیں وہیں فاسٹ بولر محمد عامر کا بیان سامنے آچکا ہے اس بار جنوبی افریقا کا موڈ لگ رہا ہے کہ وہ ہم پر رحم نہیں کریں گے ۔ علی ظفر کی پیشگی مبارکباد نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے، علی ظفر نے ایکس پر بیان میں لکھا کہ پاکستان کو جمعہ کے روز جنوبی افریقا سے ہونے والے مقابلے میں فتح مبارک ہو۔
وقت اشاعت : 25/10/2023 - 17:55:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :