بھارت کی شکست پر بھرپور بھنگڑا، گلوکار علی گل پیر کا عرفان پٹھان کو کرارا جواب
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے پاکستان کیخلاف افغانستان کی فتح پر میدان میں ہی بھنگڑا ڈالا تھا
محمد علی
منگل 21 نومبر 2023
00:12

(جاری ہے)
عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جیت پر بھنگڑا ڈالا۔
جبکہ اب ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ ایسے میں پاکستانی کامیڈین علی گل پیر نے بھی انہیں ٹرول کرتے ہوئے جواب دے دیا۔ سوشل میڈیا پر علی گل پیر نے بھنگڑا ڈالتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ عرفان پٹھان یہ ویڈیو آپ کیلئے ہے۔ سوشل میڈیا پر علی گل پیر کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد میں بھارت کے تمام حربوں کو ناکام بناتے ہوئے آسڑیلیا چھٹی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق ورلڈکپ فائنل کیلئے احمد آباد کی پچ ایسی بنائی گئی تھی جو بظاہر بھارتی ٹیم کیلئے زیادہ سازگار تھی، تاہم آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کر کے بھارت کی تمام منصوبہ بندی پر پانی پھیر دیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور 1 لاکھ 30 ہزار شائقین کرکٹ کی موجودگی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو پچھاڑ دیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Shaan Shahid

Ejaz Durrani

Alexandra Breckenridge

Bob Saget

Mustansar Hussain Tarar

Shia LaBeouf

Waqar Zaka

Paul Rudd

Brittany Snow

Jaya Bachchan

Amitabh Bachchan

Asim Raza
Showbiz News In Urdu
-
اداکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے دوبارہ سے نیشنل ایوارڈ کا اجراء ہونا چاہیے،فلمسٹار ثناء
-
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار الیاس کشمیری کی 16ویں برسی 12دسمبر کو منائی جائے گی
-
معروف کامیڈین اداکار نرالا کو دنیا سے رخصت ہوئے 33برس بیت گئے
-
بالی ووڈ اداکار جونیئر محمود کینسر کے باعث انتقال کر گئے
-
ملیالم فلموں کی اداکارہ لکشمیکا سجیوان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
-
’’ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے‘‘
-
ماضی کی نامور فلمسٹار بابرہ شریف ( آج ) سالگرہ منائیں گی
-
پی ٹی وی کو عروج پر واپس لے جانے کیلئے سینئر اداکاروں کو واپس لانا ہو گا ،عرفان کھوسٹ