سلمان خان کے ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کرنے والے اداکار چل بسے

ہفتہ 22 جنوری 2022 12:14

سلمان خان کے ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کرنے والے اداکار چل بسے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) بالی ووڈ اداکار ارون ورما بھوپال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 62 سال تھی۔ارون ورما کی موت سے متعلق خبر کی ان کے بھتیجے نے تصدیق کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انھیں گردے ناکارہ ہونے کے باعث بھوپال کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم کک میں بھی کام کیا، اس فلم میں جیکولین فرنینڈس بھی شامل تھیں۔

وقت اشاعت : 22/01/2022 - 12:14:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :