فنکار کو اپنے فن کے ذریعے ہی شناخت بنانی چاہیے ‘ قوی خان

ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے سلگتے مسائل کو اسکرپٹ کا موضوع بنانا ہوگا ‘ سینئر اداکار

ہفتہ 5 فروری 2022 14:43

فنکار کو اپنے فن کے ذریعے ہی شناخت بنانی چاہیے ‘ قوی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ فنکار کو اپنے فن کے ذریعے ہی شناخت بنانی چاہیے ،فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کیلئے لکھے جانے والے اسکرپٹ میں مصنوعی کہانی کو ختم کئے بغیر ہم دیکھنے والوں کی توجہ حاصل نہیں کر سکتے ، ہم جیسے ہیں خود کو ایسا ہی پیش کریں تو زیادہ کامیاب رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی بات کی ہے میرا ہمیشہ اس پر زور ہوتا ہے کہ اپنی ثقافت کو نہ چھوڑو کیونکہ ہم پہلے ہی اپنا بہت نقصان کر چکے ہیں او رمزید نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسکرپٹ میں مصنوعی کہانی کو بنیاد بنا کر دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے تو یہ سب سے بڑی بھول ہے ۔ ہمیں اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے معاشرے کے سلگتے مسائل کو اسکرپٹ کا موضوع بنانا ہوگا ۔
وقت اشاعت : 05/02/2022 - 14:43:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :