اگر موقع ملتا تو لیونارڈو سے شادی کرتی، ماہرہ خان

ہفتہ 12 فروری 2022 15:44

اگر موقع ملتا تو لیونارڈو سے شادی کرتی، ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2022ء) اداکارہ ماہرہ خان نے معروف ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ایک روز قبل ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس سے متعلق ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوالات و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ماہرہ کے مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی پسندیدگی کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں ‘جواب میں ماہرہ نے کہا کہ ’اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، اس کے علاوہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔

(جاری ہے)

‘ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کرنے کی بجائے انہیں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کی والدہ اداکارہ کیلئے سلام اور دعائیں کہہ رہی ہیں جس پر ماہرہ نے دونوں کے لیے محبت کا اظہار کیا۔ ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی اجازت مانگی جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے کہا کہ آپ کو کیا چیز اب تک روکے ہوئے ہی آپ پروپوز کردیں لیکن میرا جواب ہمیشہ کی طرح وہی ہوگا۔
وقت اشاعت : 12/02/2022 - 15:44:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :