سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی والد پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 7 مارچ 2022 12:19

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی والد پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2022ء) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی والد پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری کا خوبصورت جوڑا کرینہ کپور اور سیف علی خان اکثر اپنے بچوں کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں اب کی بار ایک فوٹو گرافر نے کرینہ کے بیٹے تیمور علی خان کی غصہ کرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیف اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ گاڑی سے اترے تو تو بیٹے کا موڈ خراب ہوا، اس دوران اداکار نے تیمور کو سمجھانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔تیمور علی خان نے اپنے والد کو آہستہ سے ہاتھ مار کر بھی اپنا غصہ ظاہر کیا۔ بعد ازاں سیف علی خان مسکراتے ہوئے بیٹے کے ساتھ چل پڑے۔ واقعے کے تمام مناظر وہاں موجود فوٹوگرافرز نے کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیے۔ کسی کا کہنا تھا کہ تیمور بہت غصیلا بچہ ہے۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان ایک مداح نے کہا شاید آج اس کا موڈ خراب ہے۔
وقت اشاعت : 07/03/2022 - 12:19:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :