فلم ”بینگ بینگ“ 2 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جمعہ 26 ستمبر 2014 11:25

فلم ”بینگ بینگ“ 2 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) کترینہ کیف اور ریتک روشن کی نئی ایکشن فلم بینگ بینگ کے ٹائٹل گانے کی پہلی مختصر جھلک کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بینگ بینگ کے بو لوں پر مبنی گانے کو نامور کمپوز وشال شیکھر نے کمپوز کیا ہے جس کی ویڈیو میں ریتک اپنے مخصوص انداز میں کترینہ کیساتھ ڈانس کر تے نظر آرہے ہیں ۔ ہدایت کارر سجوئے گھوش کی ایکشن اور رومانس سے بھر پور فلم میں ریتک اور کترینہ بھر پور ایکشن کر تے نظر آئینگے جو ہالی ووڈ فلم نائیٹ اینڈ ڈے کا ریمیک ہے جس میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور کیمران ڈیاز نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ فلم2 اکتوبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 26/09/2014 - 11:25:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :