علامہ اقبال کی زندگی پر مبنی ایک ٹیلی فلم بنائی جائیگی

جمعرات 24 مئی 2007 11:42

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار24 مئی2007 ) پاکستان کے تصور کے خالق علامہ اقبال کی زندگی پر مبنی ایک ٹیلی فلم بنائی جائیگی ۔جسے معروف رائٹر خرم شفیق نے لکھا ہے اور اسے فلمسٹار فیصل رحمن اقبال اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈائریکٹ کر ینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ علامہ اقبال کا کردار اداکار نعمان اعجاز ادا کرینگے ۔ اس ٹیلی فلم کی شوٹنگ شاہی قلعہ ‘سیالکوٹ ‘لاہور حضوری باغ اور دیگر مقامات پر ہو گی ۔ علامہ اقبال کی زندگی پر بننے والی یہ ٹیلی فلم بہت جلد مکمل کر کے کسی نجی چینل سے آن ائیر جائے گی ۔

وقت اشاعت : 24/05/2007 - 11:42:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :