’’ایک رشتہ‘‘ کی کامیابی کے بعد جلد ’’گاڈ فادر‘‘کا آغاز کررہاہوں‘نویدرضا

فلم میں اچھی خان،ارباز خان،ببرک شاہ،راحیلہ آغا ،نوازانجم اورغفارلہری سمیت تمام بڑے ایکٹر کام کر رہے ہیں‘انٹرویو

بدھ 30 مارچ 2022 12:30

’’ایک رشتہ‘‘ کی کامیابی کے بعد جلد ’’گاڈ فادر‘‘کا آغاز کررہاہوں‘نویدرضا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2022ء) ’’ایک رشتہ‘‘ کی کامیابی کے بعد جلد اپنی نئی فلم ’’گاڈ فادر‘‘کاآغاز کررہاہوں۔ایک سوال کے جواب میں نویدرضا نے بتایاکہ میں نے اپنی فلم’’ ایک رشتہ‘‘ میں نئی ٹیم پر کروڑوں خرچ کئے اور ایک اچھی فلم بنائی مگر ان نئے چہروں کو تو ان کی فیملیاں دیکھنے سینما گھروں میں نہیں آئیں تب میںنے فیصلہ کیا کہ اب میں صرف بڑی ٹیم کے ساتھ کام کروں گا جو کہ پبلک ڈیمانڈ ہے۔

(جاری ہے)

نوید رضا کا کہناتھا کہ میری اگلی فلم’’ گاڈ فادر‘‘ میںاداکار اچھی خان،ارباز خان،ببرک شاہ،رحیلہ آغا ،نوازانجم اورغفارلہری سمیت تمام بڑے ایکٹر کام کر رہے ہیں۔ہدائتکار نوید رضانے مذیدکہاکہ ان دنوں انہوں نے ’’گاڈ فادر‘‘ کی کہانی پر کام شروع کردیاہے انشاء اللہ جلد ہی اس کی شوٹنگز کا آغاز کردیاجائیگا انہیں امید ہے کہ ان کی یہ فلم بھی کامیابی کی منازل طے کرے گی اور فلم بینوں کے دلوں میں گھرکرے گی۔
وقت اشاعت : 30/03/2022 - 12:30:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :