پنویل فارم ہاؤس کیس، سلمان خان کو عدالت سے بڑا دھچکا

سلمان خان کا ان کے پڑوسی کے خلاف بدنامی کا دعویٰ درست نہیں ،اداکار ثابت نہیں کرسکے کیتن ککڑ انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کررہے تھے، عدالت

جمعرات 31 مارچ 2022 17:04

پنویل فارم ہاؤس کیس، سلمان خان کو عدالت سے بڑا دھچکا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2022ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو عدالت سے بڑا دھچکا لگ گیا۔سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس کیس میں عدالت نے کہا ہے کہ سلمان خان کا ان کے پڑوسی کے خلاف بدنامی کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ سلمان خان یہ ثابت نہیں کرسکے کیتن ککڑ انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ ممبئی کی سول کورٹ نے کہا ہے کہ سلمان خان کے پڑوسی کیتن ککڑ کا بیان دستاویزی ثبوت سے ثابت ہوتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ سلمان یہ بھی ثابت نہیں کر سکے کہ کیتن ککڑ مذکورہ ’ہتک آمیز‘ ویڈیو انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کر رہے تھے جس کے خلاف سلمان خان نے اعتراض کیا تھا۔

وقت اشاعت : 31/03/2022 - 17:04:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :