ثناہ جاوید کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

پیر 4 اپریل 2022 13:02

ثناہ جاوید کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناہ جاوید کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔اداکارہ ثناہ جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اداکارہ ثناہ جاوید کے اس فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناہ جاوید فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیو اور اپنے پروجیکٹس کی معلومات مداحوں کیساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے اداکار بلال اشرف بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ثناہ جاوید نے کم وقت میں اس انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے اور مداحوں کی جانب سے کافی توجہ اور محبت حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2022 - 13:02:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :