ثمینہ پیرزادہ کا ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

اداکارہ کی عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف

پیر 11 اپریل 2022 17:18

ثمینہ پیرزادہ کا ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ عوام ملک میں فوراًً عام انتخابات چاہتے ہیں۔ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد سامنے آنیوالی صورتحال پر ردِعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ہم ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں‘۔اٴْنہوں نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’لوگوں کی طاقت زندہ آباد‘۔اٴْنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’بلّے بئی بلّے، شاندار ملک کی شاندار عوام‘۔ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کے بارے میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ ہاں، وہ لاڈلا ہے، وہ ہمارا لاڈلا ہے‘۔

وقت اشاعت : 11/04/2022 - 17:18:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :