معروف یوٹیوبر سعد الرحمن نے نکاح کرلیا

یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے

بدھ 13 اپریل 2022 12:10

معروف یوٹیوبر سعد الرحمن نے نکاح کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2022ء) ڈکی بھائی کے نام سے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمن نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ انہوں نے عروب جتوئی سے نکاح کرلیا ہے۔یوٹیوبر نے عروب جتوئی کو اپنی زندگی کا پہلا پیار بھی قرار دیا۔

(جاری ہے)

سعد الرحمن کے نکاح و منگنی کی تقریب میں معروف یوٹیوبر زید علی، رحیم پردیسی، رومیسہ و دیگر نے شرکت کی ۔

خیال رہے کہ ڈکی بھائی اپنے وی لاگز سے زیادہ ساتھی یوٹیوبرز سے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔’ڈکی بھائی‘ کے نام سے چلانے والے یوٹیوب پر ان کے عام روٹین پر بنائے جانے والے وی لاگز بھی صارفین کی جانب سے پسند کیے جاتے ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔
وقت اشاعت : 13/04/2022 - 12:10:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :