رنبیر کپور ہاؤس میں داخل ہوتی نیتو کپور کو میڈیا کی جانب سے گھیر لیا گیا

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی میں شرکت کے لیے رشتے دار اور مہمان رنبیر کپور کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے

جمعرات 14 اپریل 2022 12:18

رنبیر کپور ہاؤس میں داخل ہوتی نیتو کپور کو میڈیا کی جانب سے گھیر لیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2022ء) بھارتی معروف فنکار جوڑی، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی میں شرکت کے لیے رشتے دار اور مہمان رنبیر کپور کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کو جہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھرپور کوریج مل رہی ہے وہیں اس شادی کا ہیش ٹیگ پاکستان کے ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

سیکیورٹی سخت ہونے کے باوجود میڈیا اس شادی سے کچھ نہ کچھ تازہ خبریں اور نئی معلومات اس جوڑی کے مداحوں تک پہنچا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شادی کی تاریخ میڈیا کو بتانے سے کترانے والی، رنبیر کپور کی والدہ، عالیہ بھٹ کی ہونے والی ساسو ماں نے بھی شادی کا اعتراف کر لیا ہے اور میڈیا کی جانب سے عالیہ بھٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے ہیں۔

رنبیر کپور ہاؤس میں داخل ہوتی نیتو کپور کو میڈیا کی جانب سے گھیر لیا گیا اور پوچھا گیا کہ ہونے والی بہو عالیہ سے متعلق کچھ بول دیں۔اس پر نیتو کپور کا کہنا تھا کہ ’اب میں کیا بولوں، عالیہ بھٹ اتنی اچھی اتنی کیوٹ ہے، وہ بہت خوبصورت ہے، عالیہ بھٹ بالکل گڑیا جیسی ہے۔نیتو کپور کا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو دعا دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ خدا دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے اور قسمت اچھی کرے۔
وقت اشاعت : 14/04/2022 - 12:18:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :