لاہور آج کل عمران خان کے عشق میں ہے، اداکار شان

پیر 18 اپریل 2022 17:02

لاہور آج کل عمران خان کے عشق میں ہے، اداکار شان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2022ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کا نامور اداکار شان شاہد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت پر سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار شان شاہد نے ایک سے زائد ٹویٹس کی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’عمران خان لاہور تیرے عشق میں ہے اور تیرے عشق کے چڑھ گئے رنگ‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں لاہور جلسے سے متعلق شان شاہد نے لکھا کہ ’’آواز دو عمران خان، ہم آپ کے ساتھ حق کے راستوں پر کھڑے ہیں۔ لاہور آپ کو منتظر ہے‘‘۔

وقت اشاعت : 18/04/2022 - 17:02:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :