ٹی وی پر آٹھ سال کی عمر میں گانا سیکھنے آئی تھی ،چودہ سال کی عمر میں اداکارہ بن گئی ‘ فرحانہ مقصود

خاندان میں سے کوئی بھی شوبز میں نہیں،والدہ اور والد نے بھرپور سپورٹ دی‘ نامور اداکارہ

اتوار 5 اکتوبر 2014 13:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) ناموراداکارہ فرحانہ مقصود نے کہا ہے کہ ٹی وی پر آٹھ سال کی عمر میں گانا سیکھنے آئی تھی جس کے بعد چودہ سال کی عمر میں بطور اداکارہ پہلا ٹی وی ڈرامہ کر کے اداکاری کی دنیا میں آگئی ۔ ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ وہ پی ٹی وی لاہور سینٹر میں بچوں کے موسیقی کے پروگرام میں آٹھ سال کی عمر میں گلوکارہ بننے گئی تھیں اس موسیقی کے شو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی بچوں کوموسیقی کی تعلیم دیتی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودہ سال کی عمر میں پی ٹی وی لاہور سینٹر سے پہلا ڈرامہ کیا جو میری وجہ شہرت بنا اس وقت میں میٹرک کی طالبہ تھی جب ڈرامہ ہٹ ہوا تو لوگ مجھے پہچاننے لگے تو میر ی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان میں کوئی بھی شوبز میں نہیں آیا ۔ والدہ پٹھان فیملی سے تھیں اور والد کشمیری تھے لیکن اسکے باوجود دونوں کی جانب سے مجھے بھرپور سپورٹ ملی ۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ میں گلوکارہ بنوں ۔ فرحانہ مقصود نے کہا کہ ڈرامے میں رومانس اس حد تک ہونا چاہیے کہ جو دیکھنے والوں کو اچھا لگے۔

وقت اشاعت : 05/10/2014 - 13:49:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :