غفار لہری عید سے قبل دوکامیڈی سونگ ریلیز کریں گے

’گیبو گیبو‘‘29 اپریل اور ’’ہنستے چہرے ‘‘یکم مئی کو ان کے آفیشل چینل لہری ٹائم ٹی وی پرریلیز کیا جائیگا‘غفار لہری

بدھ 27 اپریل 2022 11:55

کھڈیاںخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) معروف کامیڈین و گلوکار غفار لہری عید سے قبل دوکامیڈی ویڈیوز ریلیز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق غفار لہری اپنے آفیشل یوٹیوب چینل لہری ٹائم ٹی وی پر اپنے دوکامیڈی گیت ریلیز کرنے جارہے ہیں جن میں ’’گیبو گیبو‘‘ 29 اپریل اور ’’ہنستے چہرے‘‘ یکم مئی کو ریلیز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ ان کا نیا کامیڈی سونگ’’گیبو گیبو‘‘ انہوں نے یوکے میں موجوداپنے ایک دوست صابرعلی گیبو آف ساہیوال کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا اور گایا ہے جبکہ ان کا دوسرا گیت’’ہنستے چہرے‘‘ جوکہ آرٹسٹوں کی حقیقی زندگی کی عکسبندی کرتاہے جس کی شاعری اکرم خیال کی لکھی ہوئی ہے جبکہ ان دونوں گانوں کی کمپوزیشن استاد ماسٹر سلیم حیدرکی ترتیب دی ہوئی ہے۔

غفار لہری نے بتایاکہ انہیں امیدہے کہ ان کے پرستاران دونوں گانوں کو پذیرائی بخشیں گے۔غفار لہری نے مذید بتایاکہ اس وقت ان کے چھ کامیڈی گانوں کی ویڈیومکمل کی جاچکی ہے جسے وہ عید کے بعد یکے بعد دیگرے ریلیز کرتے رہیں گے ان کے پرستاران کے آفیشل یوٹیوب چینل لہری ٹائم ٹی وی کو بے حد پذیرائی بخش رہے ہیں وہ ان کے اعتمادکو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ان کے لیئے نت نئے آئیڈیاز تیارکرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 27/04/2022 - 11:55:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :