شہناز گِل پر قسمت مہربان، سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

ہفتہ 30 اپریل 2022 12:16

شہناز گِل پر قسمت مہربان، سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع مل گیا، وہ سلو میاں کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ہمراہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، سلمان خان نے شہناز کی اداکاری اور معصومیت کی ہمیشہ تعریف کی ہے جبکہ مداحوں کو بھی اداکارہ کی ادائیں بہت پسند ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل دبنگ خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جسے ممکنہ طور پر سلمان خان ہی ڈائریکٹ کریں گے۔اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مذکورہ فلم میں آیوشا شرما، پوجا ہیج اور ظہیر اقبال سمیت دیگر اداکار بھی اپنے جلوے بکھیریں گے۔
وقت اشاعت : 30/04/2022 - 12:16:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :