’کے جی ایف 2‘ بھارت کی دوسری کامیاب ترین فلم

تیلگو فلم ’کے جی ایف 2‘ بھارت کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی

جمعہ 6 مئی 2022 11:35

’کے جی ایف 2‘ بھارت کی دوسری کامیاب ترین فلم
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2022ء) تیلگو فلم ’کے جی ایف 2‘ بھارت میں ریلیز ہونے والی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی، تامل، تیلگو، اور کناڈا فلموں نے بالی ووڈ کو فہرست میں چھوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔بھارتی کی مقامی فلم انڈسٹری (تامل، تیلگو اور کناڈا) میں اس قدر بہترین اور پروفیشنل کام شروع ہوگیا ہے کہ باکس آفس پر پہلی تین پوزیشن پر بالی ووڈ فلم کہیں نظر نہیں آتی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کناڈا فلم کے جی ایف 2 نے ہندی زبان میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ساؤتھ انڈین فلم کی کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی عوام تیلگو، تامل اور کناڈا فلموں کو جنون کی حد تک پسند کرتے ہیں، اسی پسندیدگی کی بنیاد پر بھارت کی 10 بہترین اور کامیاب ترین فلموں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں پہلی تین فلمیں ساؤتھ انڈین ہیں جن پر کبھی بالی ووڈ فلموں کا قبضہ ہوا کرتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیلگو فلم ’باہوبلی 2‘ کے ہندی ورڑن نے 12 ارب 41 کروڑ 69 لاکھ روپے کا بزنس کرکے پہلے نمبر پر براجمان ہے۔دوسری پوزیشن کناڈا فلم ’کے جی ایف 2‘ سے حاصل کرلی ہے جس نے باکس آفس پر 9 ارب 51 کروڑ 69 لاکھ روپے کمائے اور تیسرے نمبر پر ’آرآرآر‘ موجود ہے جس نے 8 ارب 76 کروڑ 27 لاکھ روپے کا بزنس کیا جب کہ بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ چھوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر کامیاب فلموں کی بات کریں تو پہلے نمبر بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ ہے جس نے 48 ارب 59 کروڑ 94 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا جب کہ ’باہو بلی2‘ نے 43 ارب، 73 کروڑ 94 لاکھ، ’آرآرآر‘ 27 ارب، 2 کروڑ 12 روپے اور ’کے جی ایف 2‘ نے 26 ارب، 38 کروڑ 96 لاکھ روپے کمائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی باکس آفس کامیابی کا انحصار چین پر ہے کیونکہ بیجنگ میں ریلیز کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کی آمدن میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 06/05/2022 - 11:35:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :