امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کا لباس پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا،مزاحیہ تبصرے

جمعرات 19 مئی 2022 23:55

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کا لباس پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اداکارہ امبر ہرڈ اپنے سابق شوہر، اداکار جونی ڈیپ کی طرف سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کیس کی سماعت کے لیے پیر کے روز عدالت میں پیش ہوئیں تو انہوں نے شیروانی اسٹائل کا کوٹ پہنا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس کیس کی سماعت سے امبر ہرڈ کی تصاویر میڈیا پر آتے ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین امبر ہرڈ کے شیروانی اسٹائل کوٹ کو نظر انداز نہ کرسکے۔

کامیڈین مرزا بلال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امبر ہرڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب تو امبر نے بھی اچکن سلوا لی۔مرزا بلال کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور صارفین کی جانب سے امریکی اداکارہ کی ان تصاویر پر بہت دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 23:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :