کاجل چوہدری کی طویل وقفے کے بعد دوبارہ شوبز میں واپسی

شوبز میں واپسی پر انتہائی خوش ہوں ،کوشش ہو گی پرستاروں کی خواہش کے مطابق پرفارمنس دوں‘ اداکارہ

ہفتہ 21 مئی 2022 15:24

کاجل چوہدری کی طویل وقفے کے بعد دوبارہ شوبز میں واپسی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) ناموراداکارہ کاجل چوہدری کی طویل وقفے کے بعد دوبارہ شوبز میں واپسی ہو گئی ۔ اداکارہ ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے ’’جادوگر حسینہ ‘‘میں پرفارمنس دے کر دوبارہ شوبز میں واپسی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ نا گزیر وجوہات کی بناء پر شوبز سے دوری اختیار کرنا پڑی اور اس دوران بہت سے پرستار شوبز سے واپسی بارے استفساربھی کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں دوبارہ واپسی پر انتہائی خوش ہوں اور کوشش ہو گی کہ اسٹیج ڈرامے میں اپنے پرستاروں کی خواہش کے مطابق پرفارمنس دوں۔

وقت اشاعت : 21/05/2022 - 15:24:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :