گلوکار ہ سائرہ رضا کی فیس بک پر پرستاروں کی 15لاکھ تعداد نے ریکارڈ قائم کردیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:09

گلوکار ہ سائرہ رضا کی فیس بک پر پرستاروں کی 15لاکھ تعداد نے ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) گلوکار ہ سائرہ رضا کی فیس بک پر پرستاروں کی 15لاکھ تعداد نے ریکارڈ قائم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار سائر ہ رضا خان کے فیس بک فین پر ان کے پرستاروں کی تعداد 15لاکھ ہوچکی ہے جو آج تک کسی بھی گلوکار ہ کا ریکارڈ نہیں تھا تاہم اب سائرہ رضا بلاشرکت اس ریکارڈ کی واحد گلوکار ہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سائر ہ رضا خان کا کہنا ہے کہ یہ سب خدا کا کرم ، میری والدہ کی دعائیں اور پرستاروں کی محبت ہے جب مجھے اس بات کا علم ہو ا کہ میرے فیس بک فین پیچ پر میرے پرستاروں کی تعداد 15لاکھ ہوچکی ہے تو مجھے بیحد خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ وغیر ہ میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے اصل بات یہ ہے کہ میں پرستاروں کے دلوں میں بستی ہوں ۔

وقت اشاعت : 23/10/2014 - 17:09:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :