اداکارہ میرا نے بھی ”دھر نا “دینے کا اعلان کر دیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:07

اداکارہ میرا نے بھی ”دھر نا “دینے کا اعلان کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) اداکارہ میرا نے پاکستانی فلموں کی نمائش میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا، وہ جلد ہی اداکارہ زیبا بختیار کےساتھ سینما منتظمین کے خلاف احتجاج اور دھرنا دیں گی، جنہوں نے عید الاضحی پر زبردست بزنس کرنے والی فلم” O21“کی نمائش روک دی تھی۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہورہی ہے۔ گزشتہ برسوں کے شدید بحران کا خاتمہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور اب لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں لیکن کچھ مفاد پرست جان بوجھ کر پاکستانی فلموں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 24/10/2014 - 13:07:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :