صحافی کے دلچسپ سوال پر انوشکا شرما کو شرم آگئی

پیر 27 اکتوبر 2014 13:56

صحافی کے دلچسپ سوال پر انوشکا شرما کو شرم آگئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) فلم ”پی کے“ کے ٹریلر لانچ کے موقعے پر ممبئی کے ایک صحافی نے جب انوشکا شرما سے پوچھا کہ ان کے پچھلے کچھ دن کیسے رہے تو اس بات پر وہ شرما سی گئیں۔صحافی کا اشارہ وراٹ کوہلی اور ان کے اہل خانہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی جانب تھا۔واضح رہے کہ رواں سال انوشکا اور وراٹ کے درمیان قربتوں کے بارے میں چہ می گوئیاں ہوتی رہیں۔

(جاری ہے)

جہاں صحافی کے سوال پر انوشکا شرما گئیں وہیں عامر خان نے مذاقاً کہامیں بھی یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔انوشکا نے مسکراتے ہوئے کہا: ’ہاں، میرا مطلب ہے ۔۔۔ میں کیا کہوں؟ یہ فورم اس طرح کے سوالات کے لیے نہیں ہے۔عامر نے کہاکہ پھر اس کے لیے کسی اور فورم پر چلتے ہیں، لیکن مجھے اس کا جواب چاہیے۔اس کے بعد صحافی نے کہا کہ ان کے اس سوال اور فلم کے درمیان ایک تعلق ہے۔ کیونکہ اگر وراٹ یہ فلم دیکھتے ہیں تو انھیں انوشکا سے محبت ہو جائے گی۔انوشکا نے ہنستے ہوئے کہاکہ میں امید کرتی ہوں کہ یہ فلم دیکھنے کے بعد پوری دنیا مجھے زیادہ محبت کرنے لگے۔

وقت اشاعت : 27/10/2014 - 13:56:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :