روس یوکرین تنازع، روس میں ترک اور کورین ٹی وی سیریز کی پذیرائی

جمعرات 30 جون 2022 16:25

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) معروف سٹریمنگ سروسز کی جانب سے روس کا بائیکاٹ کیے جانے کے بعد ملک میں ترک اور کورین سیریز کو پذیرائی ملنا شروع ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی سٹریمنگ سروسز کی جانب سے جنوبی کوریا اور ترک سیریز کی خریداری میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روس کے اپنی قومی فلمی مواد میں بھی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق، مغربی سیریز کے روس میں بند ہونے سے ترک انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے کیونکہ مغربی سیریز کی غیر موجودگی میں ترکی اور جنوبی کورین سیریز روس کے لوگوں کے لیے تفریح کا نیا ذریعہ بن گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک اور کورین سیریز کے علاوہ روس میں بھارتی فلموں کی خرید میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔لیکن اس کے باوجود بھی امریکی ویب سیریز اور فلمیں اب تک روسی اسٹریمنگ سروسز پر 29سے 34فیصد ویورشپ کے ساتھ سب سے آگے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر 17سے 24فیصد کے ساتھ روس کا اپنا مواد، اور تیسرے نمبر پر 9سی11فیصد ویورشپ کے ساتھ برطانوی شوز ہیں۔
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 16:25:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :