ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرنا حرا مانی کومہنگا پڑ گیا‘صارفین کی تنقید کا سامنا

بدھ 6 جولائی 2022 18:58

ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرنا حرا مانی کومہنگا پڑ گیا‘صارفین کی تنقید کا سامنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔گزشتہ روز اداکارہ نے بارش کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔تصاویر میں اداکارہ نے نیلی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی اور بظاہر رقص کرتے ہوئے بارش سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں، کیپشن میں حرا مانی نے لکھا بارش اور میری نیلی ساڑھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ساڑھی کے فیشن برینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ معذرت، یہ ساڑھی میں نے بارش میں پہن لی کیونکہ بارش میں اپنے اندر کی ہیروئین کو میں مار نہ سکی۔حرا مانی کی ان تصاویر کو فیشن ہائوس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔ویسے تو بارش میں ساڑھی پہن کر بھیگتے ہوئے حرا مانی کی تصاویر ان کے مداحوں نے خوب پسند کیں لیکن بہت سے لوگوں نے ان کے اس انداز کو پسند نہیں کیا اور اداکارہ پر تنقید کی۔بعض صارفین نے حرا مانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی سستی حرکتیں کرتی ہیں جو کسی بالغ عورت کو زیب نہیں دیتی۔صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ایک پختہ عمر عورت ہیں جو 2 بڑے بچوں کی ماں بھی ہیں اس لیے انہیں اس طرح کا لباس نہیں پہننا چاہیے۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 18:58:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :