فرحان سعید نے ڈرامہ سیریل میرے ہم سفر کی دنیا بھر میں پذیرائی پر دلی شکریہ کا اظہار کیا

ہفتہ 6 اگست 2022 17:09

فرحان سعید نے ڈرامہ سیریل میرے ہم سفر کی دنیا بھر میں پذیرائی پر دلی شکریہ کا اظہار کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) مقبول ڈرامہ میرے ہم سفر میں حمزہ رئیس کا کردار ادا کرنے والے اداکار اور گلوکار فرحان سعیدنے انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں کے نام شکرئیے کے خط میں لکھا کہ ناظرین کی محبت اور خلوص نے ہی ان کو پہلی قسط سے ہی بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے ہم کنار کیا۔فرحان سعید نے کہا،-"ناظرین نے اس ڈرامہ یعنی میرے ہم سفر کو بہت خاص بنادیا جس کی کامیابی کی وجہ ان کی محبت ہے۔

(جاری ہے)

"انہوں نے اپنے شریک کار اور ڈرامہ سیریل میرے ہم سفر کے ڈائریکٹر قاسم علی مرید کا بھی شکریہ ادا کی اورکہا،"وہ ایسے انسان ہیں کہ جس چیز کو چھولیں ، سونا بنادیں"انہوں نے ان کی صلاحیتوں اور لگن کی تعریف کی۔فرحان نے اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر ہالہ کا کردار ادا کرنے والی ساتھی فنکارہ ہانیہ عامر کا ، جس کے بارے میں کہا،" سیٹ پر ان کی انرجی بجلی کی طرح ہوتی ہی"اپے کردار حمزہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان نے کہا،"میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ حمزہ کو دنیا بھر سے اتنی زبردست پذیرائی ملے گی "اور کہا، -"میں نے وہی کیا جو میںمحسوس کررہا تھا"
وقت اشاعت : 06/08/2022 - 17:09:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :