نک اور پریانکا کی جوڑی اچھا میچ نہیں، سیما تپاریا

پریانکا نک کے آگے بڑی اور نک پریانکا کے آگے چھوٹے لگتے ہیں، شو میں گفتگو

ہفتہ 13 اگست 2022 13:34

نک اور پریانکا کی جوڑی اچھا میچ نہیں، سیما تپاریا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) بھارت کی مشہور میچ میکر سیما تپاریا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ سنگر نک جونس کی جوڑی اچھا میچ نہیں۔بھارتی سیریز میچ میکنگ کے سیزن 2میں پریانکا اور نک جونس سے متعلق کی گئی گفتگو کے بعد سیما تپاریا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سیما تپاریا نے شو میں بڑی عمر کی خواتین کی چھوٹی عمر کے مردوں سے شادی پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ پریانکا اور نک جونس اچھا میچ نہیں ہیں۔

بھارتی میچ میکر نے کہا کہ وہ عمروں کے فرق پر یقین نہیں رکھتیں، اگر شادی کیلئے لڑکا 7سال بڑا ہوتا ہے تو میرا خیال ہے کہ ٹھیک ہے لیکن چونکہ لڑکی 7سال بڑی ہے یہ مناسب نہیں، ہوسکتا ہے کہ مجھے نہ پتا ہو کیوں کہ میں پرانے خیالات کی ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ اچھا میچ نہیں۔سیما تپاریا نے کہا کہ پریانکا اور نک کی شادی ہوچکی ہے لیکن میں معذرت کے ساتھ یہی کہوں گی کہ یہ اچھا میچ نہیں ہے ، پریانکا نک کے آگے بڑی اور نک پریانکا کے آگے چھوٹے لگتے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/08/2022 - 13:34:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :