جانی ڈیپ ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار، اطالوی مصور کی زندگی پر بنائی جا نے والی فلم کی ہدایتکار ی کریں گے

منگل 16 اگست 2022 22:00

جانی ڈیپ ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار، اطالوی مصور کی زندگی پر بنائی جا نے والی فلم کی ہدایتکار ی کریں گے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) حال ہی میں سابق اہلیہ امبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے والے جانی ڈیپ اب ہدایتکار کے طور پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور پائریٹس آف دی کیریبیئن اسٹار جانی ڈیپ جانی25 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں ہدایت کار کے طور پر کام کریں گے، ڈیپ اطالوی مصور مودیگلیانی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہدایتکار کے فرائض سرانجام دیں گے۔ساتھ ہی وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم میں لیجنڈ اداکار الپچینو بھی بطورِپروڈیوسر شامل ہیں۔ تاہم ڈیپ اس فلم میں خود اداکاری بھی کرتے نظر آئیں گے یا نہیں اس حوالے سے اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

وقت اشاعت : 16/08/2022 - 22:00:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :