فلم اور ڈرامے کی تکنیک میں فرق ہے ، نئے ہدایتکار اس کو سمجھیں ‘ معمر رانا

میں کسی پر تنقید نہیں کر رہا ،میرے نقطے کو مثبت انداز میں سمجھنا چاہیے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 17 اگست 2022 15:19

فلم اور ڈرامے کی تکنیک میں فرق ہے ، نئے ہدایتکار اس کو سمجھیں ‘ معمر رانا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ زیادہ اردو فلمیں کراچی میں بن رہی ہیں لیکن یہ فلمیں کم اور ڈرامہ زیادہ لگ رہی ہیں ، نئے ہدایتکار فلم کی تکنیک کو سمجھیں کر فلم بنائیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم او رڈرامے کی تکنیک میں فرق ہوتا ہے اور اس فرق کو واضح کرنا ہی کسی ہدایتکار کی قابلیت کا امتحان ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی پر تنقید نہیں کر رہا بلکہ اسے مثبت انداز میں لینا چاہیے اور میرے نقطے کو سمجھنا چاہیے ۔جو لوگ فلم اور ڈرامے میں فرق سمجھتے ہیں و ہ میری طرح ہی سوچ رہے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھا رجحان ہے کہ فلمیں بنناشروع ہو گئی ہیں اور یقینی طور پر اس سے ہماری انڈسٹری کو فائدہ حاصل ہوگا ۔

وقت اشاعت : 17/08/2022 - 15:19:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :