کرن جوہر نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کرانے کا کریڈٹ لے لیا

جمعرات 18 اگست 2022 16:52

کرن جوہر نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کرانے کا کریڈٹ لے لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) بھارتی معروف فلم ساز، کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی سے قبل انہوں نے وکی کوشل کو فون کال کی تھی۔کرن جوہر کا مشہور زمانہ شو کافی وِد کرن کا ساتواں سیزن شروع ہو چکا ہے، اس سیزن کے گزشتہ شو میں اداکار وکی کوشل اور سدھارتھ ملہوترا نے بطور مہمان شرکت کی ۔ کرن جوہر کا شو کے دوران وکی کوشل سے شادی پر نہ بلانے پر گِلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کرن جوہر نے کہا کہ شادی سے کچھ دن قبل ہی صرف کال کر کے میں نے آپ کی پریم کہانی کا سارا کریڈٹ اپنے نام کر لیا تھا۔ کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ یہ کال میں نے اور عالیہ بھٹ نے مل کر کی تھی، ہم ساتھ میں بیٹھے تھے اور سوچ رہے تھے کہ اپنے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کیلئے کسے بلایا جائے، سو ہم نے وکی کوشل کو کال کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور عالیہ بھٹ کترینہ کو تو کافی عرصے سے جانتے تھے مگر وکی کوشل کو ہم نے بطور اداکار کافی عرصے بعد جانا تھا۔کرن جوہر کا بتانا تھا کہ کترینہ اور وکی کی شادی نے ہمیں بہت جذباتی اور خوش کر دیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 16:52:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :