فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہونے تک میوزک انڈسٹری بھی پھل پھول نہیں سکتی ‘ راگنی

اتوار 23 نومبر 2014 13:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) نامور گلوکار ہ راگنی نے کہا ہے کہ جب تک فلم انڈسٹری کے حالات بہتر نہیں ہونگے اسکے اثرات میوزک انڈسٹری پر بھی پڑتے رہیں گے ‘پاکستان کے گلوکاروں کو نہ صرف ہمسایہ ملک بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راگنی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کے حالات سے گلوکاروں بھی متاثر ہوئے ہیں‘ ملک میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے گلوکار میوزک البم بنانے میں بھی محتاط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 13:31:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :