دیشا پٹانی اب فوٹوگرافر بھی بن گئیں، چند تصاویر شیئر کر دیں

جمعرات 29 ستمبر 2022 11:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی ساوئتھ کے سپر اسٹار سوریا کی 42ویں فلم کے سیٹ پر فوٹوگرافر بن گئیں۔دیشا پٹانی جو فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں گوا میں ہیں،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چند تصاویر شیئر کیں، جو انہوں نے خود کلک کی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نے انسٹاگرام اکائونٹ پر جو تصاویر شیئر کیں، وہ خوبصورت قدرتی مناظر کی ہیں، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ میں نے شوٹ کی ہیں۔

(جاری ہے)

دیشا پٹانی نے سوشل میڈیا پر جو پہلی 2 تصاویر شیئر کیں، ان میں سے ایک غروب آفتاب کی ہے تو دوسری 2 بہت خوبصورت پھولوں کی ہے۔اداکارہ اس دوران بھی فلم کی پروموشن کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ سوریا 42 استعمال کیا۔دیشا پٹانی کی شیئر کردہ ایک تصویر میں اٴْن کے فلم سیٹ کی جھلک بھی دیکھی جاسکتی ہے۔مداحوں میں سے ایک نے تصاویر کو بہترین تو دوسرے نے خوبصورت بتایا تو کئی نے کمنٹ سیکشن میں دل کا ایموجی شیئرکیا۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 11:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :