بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سنی دیول کے خلاف شہریوں نے لاپتا کے پوسٹرز آویزاں کردیئے

ہفتہ 8 اکتوبر 2022 21:12

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سنی دیول کے خلاف شہریوں نے لاپتا کے پوسٹرز آویزاں کردیئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2022ء) بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سنی دیول کے خلاف شہریوں نے لاپتا کے پوسٹرز آویزاں کردیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے شہریوں نے علاقے کا دورہ نہ کرنے پر سنی دیول کے پوسٹرز لگائیے جس پر گمشدہ کی تلاش لکھا گیا ہے۔سنی دیول سے حلقے کا دورہ نہ کرنے پر لوگ ناراض ہوگئے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

پوسٹرز آویزاں کرنے والے احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد سے وہ کبھی گورداسپور نہیں گئے اور خود کو پنجاب کا بیٹا کہتے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ انہوں نے حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے اور نہ ہی کوئی فنڈز مختص کیے۔پوسٹرز آویزاں کرنے والے مظاہرین نے کہا اگر وہ کام نہیں کرنا چاہتے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔واضح رہے کہ سنی دیول نے بی جے پی کے ٹکٹ پر 2019 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور الیکشن میں کامیابی کے بعد سے انہوں نے گورداسپور کا دورہ نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 08/10/2022 - 21:12:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :