بالی ووڈ کے یہ تینوں خانز اب ٹی وی شو میں ایک ساتھ آئیں گے

منگل 2 دسمبر 2014 13:58

بالی ووڈ کے یہ تینوں خانز اب ٹی وی شو میں ایک ساتھ آئیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء)شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کسی فلم میں تو ایک ساتھ جلوہ گر نہیں ہوئے لیکن اب تینوں چھوٹی اسکرین پر آرہے ہیں۔دبنگ خان اور شاہ رخ خان کی تو چلتی ہی رہتی ہے سرد جنگ ،دونوں طرف سے گرما گرم بیان بھی داغے جاتے ہیں ۔ لیکن پھر اچانک یہ تھم بھی جاتے ہیں ۔رہ گئے عامر خان تو وہ خان فائٹ میں زیادہ تر سلمان خان کا ہی ساتھ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تینوں کو لے کر کسی ایک مووی میں پیش کرنے کی خواہش تو کئی فلم سازوں کی ہے لیکن یہ خواب حقیقت کا روپ نہیں بن رہا۔پرستار ہوجائیں خوش، کیونکہ بالی ووڈ کے یہ تینوں خانز اب ٹی وی شو میں ایک ساتھ آئیں گے ۔بھارتی ٹی وی شو آپ کی عدالت منارہا ہے سال گرہ کا جشن اور اسی سلسلے میں تینوں اداکاروں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔تینوں سے دریافت کیے جائیں گے کڑوے کسیلے سوال، یہ شو دو دسمبر کو آن ائیر ہوگیا-

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 13:58:55

Rlated Stars :