کسی بھی پراجیکٹ میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، یاسرحسین

منگل 22 نومبر 2022 20:07

کسی بھی پراجیکٹ میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، یاسرحسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2022ء)اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں اداکار احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے۔حال ہی میں یاسر حسین نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ 'انڈسٹری کی وہ کون سی اداکارہ ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا پسند نہیں کریں گی'۔

(جاری ہے)

یاسر نے جواب دینے کی بجائے سوچا اور پھر کہا 'اداکارائیں تو سب ہی اچھی ہیں، میں کیوں کسی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کروں گا ۔

میزبان کے اصرار پر یاسر نے احسن خان کا نام لیا اور کہا میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔اداکار نے وجہ بتائی اور کہا دراصل احسن کو میں کافی بورنگ انسان لگتا ہوں، احسن جب آپ کے شو میں آئیں تو ان سے یہ بات ضرور پوچھئے گا، ادھر میں ان کا مداح بنا بیٹھا ہوں اور ادھر وہ کہتے ہیں کہ میں بورنگ ہوں۔
وقت اشاعت : 22/11/2022 - 20:07:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :