پاکستانی گانوں کی نقل کرنے والے بھارتی گلوکارجوبن نوٹیال حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پلے بیک سنگر جوبن نوٹیال گزشتہ روز مبینہ طور پر عمارت کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ سر پر بھی چوٹ لگی۔حادثے کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 02/12/2022 - 22:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :