گلوکاری میری روح میں شامل ہے ،لتا منگیشکر کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں ‘ عاصمہ لتا

پیر 8 دسمبر 2014 13:55

گلوکاری میری روح میں شامل ہے ،لتا منگیشکر کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں ‘ عاصمہ لتا

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)نامور گلوکارہ عاصمہ لتا نے کہا ہے کہ گلوکاری میری روح میں شامل ہے ، برصغیر پاک و ہند کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر میر ی روحانی استاد ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ میرا تھیٹر پر کام کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور آئندہ بھی وقت ملا تو تھیٹر پر ضرور کام کروں گی ۔ فی الحال میری ساری توجہ گلوکاری پر مرکوز ہے کیونکہ تھیٹر میں لائیو پرفارمنس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔عاصمہ لتا نے کہا کہ فنکار کے لئے کوئی کردار مشکل نہیں ہوتا لیکن اصل کام اس کردار کو حقیقت کا رنگ دینا ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 08/12/2014 - 13:55:31

Rlated Stars :