نئی آنے والی فلم ”پی کے“ دیکھنے بعد میرے 3 سالہ بیٹے نے مجھے ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا، مسٹر پرفیکٹ عامر خان

ہفتہ 13 دسمبر 2014 15:34

نئی آنے والی فلم ”پی کے“ دیکھنے بعد میرے 3 سالہ بیٹے نے مجھے ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا، مسٹر پرفیکٹ عامر خان

ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) بالی ووڈ کے سپراسٹار مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ نئی آنے والی فلم ”پی کے“ دیکھنے بعد ان کے 3 سالہ بیٹے آزاد نے انہیں ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے خاندان کے ہمراہ فلم ”پی کے“ کا پریمیئر شو دیکھنے کے بعد عامر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ، بیٹی اور بیٹے سمیت خاندان کے تمام افراد کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے فلمی کیریئر کی سب سے اچھی فلم ہے جب کہ میرے 3 سالہ بیٹے آزاد نے تو فلم دیکھنے کے بعد مجھے ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا اور ساتھ ہی ساتھ فلم میں میرے انوکھے کردار اور ڈانس کو بھی کاپی کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم ”پی کے“ میں عامر کیساتھ انوشکا شرما سمیت سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 19 دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/12/2014 - 15:34:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :