نئی آنے والی فلم ”پی کے“ دیکھنے بعد میرے 3 سالہ بیٹے نے مجھے ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا، مسٹر پرفیکٹ عامر خان
ہفتہ 13 دسمبر 2014 15:34
ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) بالی ووڈ کے سپراسٹار مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ نئی آنے والی فلم ”پی کے“ دیکھنے بعد ان کے 3 سالہ بیٹے آزاد نے انہیں ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا۔
(جاری ہے)
اپنے خاندان کے ہمراہ فلم ”پی کے“ کا پریمیئر شو دیکھنے کے بعد عامر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ، بیٹی اور بیٹے سمیت خاندان کے تمام افراد کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے فلمی کیریئر کی سب سے اچھی فلم ہے جب کہ میرے 3 سالہ بیٹے آزاد نے تو فلم دیکھنے کے بعد مجھے ”پی کے“ ہی پکارنا شروع کردیا اور ساتھ ہی ساتھ فلم میں میرے انوکھے کردار اور ڈانس کو بھی کاپی کرنا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم ”پی کے“ میں عامر کیساتھ انوشکا شرما سمیت سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 19 دسمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
-
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
-
بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
-
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
راجکمارراؤ اورجھانوی کپورکی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچادی
-
علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.