کنگنا رناوت نے فلم بنانے کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی

پیر 23 جنوری 2023 19:20

کنگنا رناوت نے فلم بنانے کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2023ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم 'ایمرجنسی ' کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوے کہا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی ، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمر جسنی فلم سے کنگنا رناوت بحیثیت ڈائریکٹر ڈیبیو کررہی ہیں، فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوے کنگنا نے کہا کہ آج ہم نے فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل کرلی، میری زندگی کا ایک بہت ہی شاندار مرحلہ اپنی تکمیل کو پہنچا، لگتا ایسا ہے کہ میں اس مرحلے سے آرام سے گزری ہوں لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے ۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی ر کھنی پڑی۔کنگنا نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھنے سے لے کر پہلے شیڈول کے دوران ڈینگی کی تشخیص ہونے تک ان تمام مراحل سے گزری اور فلم مکمل کی، اس تجربے میں ایک فرد کے طور پر میرے کردار کا سخت امتحان لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یقین ہے کہ صرف اپنے خوابوں کے لیے یا جو آپ چاہتے ہیں اس کے لیے محنت کرنا ہی کافی ہے، تو دوبارہ سوچیں کیونکہ یہ سچ نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2023 - 19:20:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :