بھارتی ہدایتکار کا سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق نیا انکشاف

جمعرات 2 فروری 2023 23:15

ممنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بھارتی ہدایتکار انوراگ کشپ نے ایک نیا انکشاف کردیا۔انوراگ کشپ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے موت سے تین ہفتے قبل اپنے مینجر اٴْدے سنگھ گوری کے ذریعے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے بتایا کہ دراصل بہت عرصہ پہلے سشانت سنگھ راجپوت نے مجھ سے رابطہ بالکل منقطع کردیا تھا اور میں یہ فیصلہ کرچکا تھا کہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام نہیں کروں گا اور میں اب دوبارہ کسی برے تجر بے سے نہیں گزروں گا۔ لیکن جب تین ہفتے کے بعد مجھے یہ خبر ملی کہ اداکار کی موت ہوگئی ہے تو مجھے بہت برا محسوس ہوا اور میں یہ سوچنے لگا کہ جب سشانت نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو میں نے بات کیوں نہیں کی۔انوراگ کشپ نے کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگر میں اس وقت بات کرلیتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔اٴْنہوں نے بتایا کہ اس ایک واقعہ کے بعد میں نے ان تمام لوگوں سے بات کرنا شروع کردیا جن سے میں کئی سالوں سے رابطے میں نہیں تھا۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 23:15:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :