لکس اسٹائل میں نامزد OST "رازِ اْلفت"

ایوارڈ کیلئے فیورٹ

جمعرات 30 ستمبر 2021 11:34

لکس اسٹائل میں نامزد OST "رازِ اْلفت"
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں ڈرامے کے بہترین گانوں کی نامزدگیوں میں رازِ اْلفت بھی شامل ہے۔جو کہ گلوکار شانی ارشد کی ہی بہترین کمپوزیشن ہے اور انھوں نے ہی اس OST کو بے حد پیارے سروں میں گایا ہے اور ان کا ساتھ دے کرآئمہ بیگ نے OST کو چار چاند لگا دئیے۔



عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کا ڈرامہ سیریل ”رازِاْلفت“ ڈائریکٹر سراج الحق اور ماہا ملک کی سنسنی خیز تحریر کے اس ڈرامے میں شہزاد شیخ، یمنیٰ زیدی کی قسط با قسط بڑھتی ہوئی کیمسٹری اور نکھرتی ہوئی اداکاری پررازِ اْلفتOST نے پورے ڈرامے کو ہوشربا بنا دیا تھا۔

(جاری ہے)



اس OST کے لیرکس (شاعری) جو کہ صابر ظفرکے ہیں سامعین کے دلوں میں گھر کر گئے اور سب سے بڑھ کر اس OSTکی دْھن جس کو سنتے ہی ناظرین ایک خاص قسم کے ٹرانس میں چلے جاتے ہیں اور پھر ان کا اس ٹرانس سے نکلنے کا دل نہیں کرتا۔



 اسی OST کی وجہ سے جہاں شہزاد شیخ، یمنیٰ زیدی اور اس کے علاوہ باقی کرداروں کی کمیسٹری طاقت ور ہوئی وہیں اسی OSTکی وجہ سے شہزاد شیخ، یمنیٰ زیدی پہلے سے بھی زیادہ سامعین کے ہر دلعزیز ہوگئے-
 ’یہی تو رازِ الفت ہے ‘ اپریل 2020 کو یوٹیوب ہرپل جیو کے چینل پر ریلیز کیے گئے اسOSTکو اب تک 5 کروڑ 35 لاکھ32 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ایوارڈز کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ناظرین www.luxstyle.pk کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا ووٹ باآسانی کاسٹ کرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2021 - 11:34:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :