76 ویں سالانہ بافٹا ایوارڈز،شہزادی کیٹ مید لٹن کے گلابی جھمکے،ریڈ کارپٹ پر سفیدی کا راج

پیر 20 فروری 2023 13:05

76  ویں سالانہ بافٹا ایوارڈز،شہزادی کیٹ مید لٹن کے  گلابی جھمکے،ریڈ کارپٹ پر سفیدی کا راج
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2023ء) لندن میں 76 ویں سالانہ بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں پرنسس آف ویل شہزادی کیٹ میڈلٹن کے معمولی قیمت کے جھمکے ریڈ کارپٹ پر چھا گئے ۔ بافٹا ایواردز کے ریڈ کارپٹ پر جہاں دنیا بھر سے بانت بانت کے فنکار اپنی بہترین وضع و قطع کے ساتھ جلوہ گر ہو رہےتھے اور کیمروں کی فلیش لائٹس سے آنکھیں چکا چوند ہوئی جا رہی تھی کہ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے جب اپنے شوہر ولی عہد شہزادہ ولیم کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر قدم رکھا تو ہر طرف سفید رنگ چھا گیا جس رنگ کا گائون شہزادی نے پہنا ہوا تھا ،الیگزینڈر میک کوئین کا تیار کردہ سفید سادہ شفون کا یہ وَن ڈراپ شولڈر گائون شہزادی 2019 میں بھی بافٹا کے لیے پہن چکی تھی اس کو اس بار دوبارہ سے معمولی تبدیلی کے ساتھ ری فریش کروایا گیا تھا جبکہ اس پر شہزادی کے زارا سٹور کے 18 پائونڈ مالیت کے پھولوں کے شکل کے سرخی مائل گلابی (پیچ) رنگ کے آرٹیفیشل جھمکے غضب ڈھا رہے تھے ،کیٹ نے آستین تک لمبے کالے رنگ کے دستانے پہن رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل میڈیا کے تمام کیمرے ان جھمکوں پر آ کر رک گئے جن کے آگے ملین پائونڈ کے ہیرے جوہرات ماند لگ رہے تھے ۔بعد ازاں ان کے لباس اور جھمکوں کی گونج تقریب میں بھی سنائی دیتے رہی ۔یاد رہے کہ شہزادہ ولیم برٹش اکیڈمی فلم اینڈ ٹی وی ایوراڈز (بافٹا)کے صدر ہیں ،یہ شاہی جوڑا بعض وجوہات کے باعث گزشتہ دو سال سے بافٹا کی تقریب میں شریک نہیں ہو اتھا۔
وقت اشاعت : 20/02/2023 - 13:05:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :