مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

مریم نواز نے عدلیہ مخالف بیان بازی کی،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ‘ موقف

پیر 27 فروری 2023 17:43

مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2023ء) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آگنائزر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔مریم نواز کے خلاف درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ہیں، انہوں نے سرگودھا میں عدلیہ مخالف بیان بازی کی اور ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر اور اخبارات میں پرنٹ ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی کہ آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی، عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اور انہیں عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
وقت اشاعت : 27/02/2023 - 17:43:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :