ریحام خان نے اداکارہ میرا کے ارمانوں کا خون کر دیا

عمران خان کی شادی کی خبروں سے اداکارہ میرا کے دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے

بدھ 7 جنوری 2015 11:56

ریحام خان نے اداکارہ میرا کے ارمانوں کا خون کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) عمران خان کی شادی پر اداکارہ میرا کے بھی دل کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے ہیں۔میرا ہمیشہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ ہیں انہوں نے یہ خبر دے کر ایک مرتبہ پھر تمام میڈیا کو چونکا دیا تھا کہ میرا بھی تحریک انصاف کی خاتون اوٴل بننے کی خواہشمند ہیں، لیکن ریحام خان نے ان کے بھی ارمانوں کا خون کردیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک وجیہہ انسان ہیں اور وہ اگر شادی کے لئے کہیں گے تو ان کا جواب یقینا ہاں کی صورت میں ہوگا، میرا عمران خان کو نئے پاکستان میں وزیر اعظم کے روپ میں دیکھنے کی خواہش مند بھی تھی، عمران خان کی شادی کی خبر ان پر بجلی بن کر گری اور دل برداشتہ اداکارہ نے بھی شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

وقت اشاعت : 07/01/2015 - 11:56:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :