اداکارہ ریما بھی رواں برس حج کی سعادت پانے والے خوش نصیبوں میں شامل

بدھ 28 جون 2023 13:46

اداکارہ ریما بھی رواں برس حج کی سعادت پانے والے خوش نصیبوں میں شامل
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2023ء) شوبز انڈسٹری سے منسلک سینیئر اداکارہ ریما خان بھی رواں سال حج کی سعادت پانے والے خو ش نصیبوں میں شامل ہیں جن کی شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے لی گئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حج کی سعادت ملنے سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مسجدنبویاور مکہ مکرمہ سے تصاویر شیئر کی ہیں۔شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ریما خان کو خانہ کعبہ میں دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں انہیں مسجد نبوی کے احاطے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ریما نے اپنی تصاویر کی پوسٹ پر کیپشن تحریر کیا کہ’ زندگی وہ ہے جو آپ بنانا چاہتے ہیں، اسے پورا کرنے کیلئے اپنا راستہ خود ڈھونڈے‘ ۔اداکارہ کی تصویر پر ان کے پرستاروں کی جانب سے نیک تمناؤ ں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/06/2023 - 13:46:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :