ایشیا کپ افتتاحی تقریب میں مغربی لباس زیب تن کرنے والی عائمہ بیگ تنقید کی زد میں

ملتان میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران نیپالی گلوکارہ نے اپنے ملک کا روایتی لباس زیب تن کیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 اگست 2023 00:36

ایشیا کپ افتتاحی تقریب میں مغربی لباس زیب تن کرنے والی عائمہ بیگ تنقید کی زد میں
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اگست 2023ء ) ایشیا کپ افتتاحی تقریب میں مغربی لباس زیب تن کرنے والی عائمہ بیگ تنقید کی زد میں، ملتان میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران نیپالی گلوکارہ نے اپنے ملک کا روایتی لباس زیب تن کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بدھ 30 اگست سے باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی، جہاں ملک کے نامور گلوکارہ عائمہ بیگ اور نیپال کی معروف گلوکارہ تریشالا گرونگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

افتتاحی تقریب کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے دیکھا، جبکہ پی سی بی کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو بھی سراہا گیا۔ تاہم افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکارہ عائمہ بیگ اپنے ایک عمل کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئیں۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں جہاں عائمہ بیگ اور نیپال کی معروف گلوکارہ تریشالا گرونگ کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے، وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے عائمہ بیگ کے لباس پر تنقید بھی کی ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران نیپالی گلوکارہ نے تو اپنے ملک کا روایتی لباس ساڑھی زیب تن کیا، تاہم عائمہ بیگ کی جانب سے مغربی لباس کو ترجیح دی گئی، اسی باعث انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ شاندار افتتاحی تقریب دوپہر 2 بجے منعقد کی گئی، تقریب کے دوران پاکستانی رنگ میں رنگےغبارے فضا میں چھوڑےگئے جبکہ  ایشیا کپ کی ٹرافی بھی گراؤنڈ میں موجود رہی۔ افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو باآسانی شکست دے دی۔       
وقت اشاعت : 31/08/2023 - 00:36:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :