ایشیاکپ میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے، عروہ حسین

بدھ 6 ستمبر 2023 21:27

ایشیاکپ میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے، عروہ حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2023ء) اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ ایشیاکپ 2023 کے تمام میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایشیاکپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ عروہ حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کی سیاست اتنی گھٹیا ہو گئی ہے کہ پاکستان میں اپنی ٹیم کو کھیلنے نہیں دے رہی سے ان کی اپنی ٹیم کا نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم صحیح طریقے سے نہیں کھیل رہی اس لیے بھارت بارش کے باعث میچز متاثر ہونے سے مطمئن ہے جو کہ عالمی اسپورٹس اسپرٹ کے خلاف ہے۔بھارت کا 2 ستمبر کو پاکستان کے ساتھ ہونے والا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں میں ایک، ایک پوائنٹ تقسیم کردیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 4 ستمبر کو ایشیاکپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت اور نیپال کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/09/2023 - 21:27:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :